Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن چانسلر کا دورہ سعودی عرب، جدہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات

’ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی ہے‘ ( فوٹو: واس)
ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے جرمن چانسلر اولف شولز کا جدہ میں استقبال کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق جدہ کے قصر السلام میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے۔
قبل ازیں گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے جدہ کے کنگ عبد العزیز ایئرپورٹ پر جرمن چانسلر کا استقبال کیا۔
جرمن چانسلر اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچے ہیں۔ وہ متحدہ عرب امارات اور قطر بھی جائیں گے۔

شیئر: