Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی یوم وطنی پر ٹویٹ، مملکت اور اس کے شہریوں پر فخر

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ٹوئٹر پر یوم وطنی کی مبارکباد دی ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یوم وطنی پر مملکت اور اس کے شہریوں پر فخر کا اظہار کیا ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 92 ویں یوم وطنی کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا ’ یوم وطنی کی یاد ملک کی عظمتوں پر ناز اور اقوام عالم میں مملکت کے مقام اور ملکی اتحاد پر فخر ہے۔‘ 
انہوں نے وطن عزیز کی حفاظت اور اسے دائمی امن و استحکام کی نعمت سے نوازنے کی دعا بھی کی ہے۔

شیئر: