نئی دہلی۔۔۔۔سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی صاحبزادی اور کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ فریدآباد میں انہوں نے جو زمین خریدی اور فروخت کی اس کا میرے شوہر رابرٹ ، ان کی کمپنی اسکائی لائٹ ہاسپٹلٹی یا ریئل اسٹیٹ ڈی ایل ایف سے کوئی تعلق نہیں۔واضح رہے کہ پرینکا نے جو 5ایکڑ زمین خریدکر فروخت کی ہے اس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ اس میں ہریانہ لینڈ ڈیل کے مطابق بے قاعدگیاں ہوئی ہیں اور اس سلسلے میں جسٹس ایس این ڈھنگرا کمیشن نے اپنی رپورٹ بھی جاری کی تھی جس کے تحت2افراد سے پوچھ گچھ بھی ہوچکی ہے۔دستاویزات کے مطابق یہ خریدوفروخت 2006اور 2008کے درمیان ہوئی۔رابرٹ نے 45ایکڑ جبکہ پرینکا نے 5ایکڑ زمین خریدی تھی۔اکتوبر 2012میں ڈی ایل ایف کمپنی نے کہا تھا کہ اس نے فریدآباد کے شہر ایمی پورمیں اسکائی لائٹ گروپ کومجوزہ ٹاؤن شپ بنانے کیلئے 15کروڑ روپے پیشگی اداکئے تھے لیکن یہ پروجیکٹ ابتک پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا۔