Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلطی سے ‘خرج ولم یعد ’ کا اندراج ہوگیا، دوبارہ مملکت آسکتا ہوں؟

خروج وعودہ پرجانے والوں کو چاہئے کہ وہ وقت مقررہ پرمملکت آئیں(فائل فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں جوازات کے قانون کے مطابق خروج وعودہ پرجانے والے افراد اس امرکے پابند ہوتے ہیں کہ وہ اپنے مقررہ وقت پرمملکت واپس آئیں اگروقت پرواپسی کا ارادہ نہیں تو اس صورت میں خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کرانا ضروری ہے۔ 
جوازات کے ٹوئٹر پرایک شخص نے دریافت کیا ‘کمپنی میں اہم عہدے پرفائز ہوں، خروج وعودہ پرگیا تھا۔ اسی دوران بعض مسائل کی وجہ سے واپس نہیں آسکا۔ خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کرانے کا کہا جہاں کمپنی کے اہلکار کی غلطی سےخروج وعودہ کی مدت میں توسیع کرنے کے بجائے ‘خرج ولم یعد ’ کا اندراج ہوگیا ، کیا دوبارہ مملکت آسکتا ہوں؟  
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ’ قانون کے مطابق خروج وعودہ پرجانے والوں کو چاہئے کہ وہ وقت مقررہ پرمملکت آئیں بصورت دیگر اگران پرخروج وعودہ کی خلاف ورزی درج ہوجاتی ہےاس صورت میں ان کے پرتین برس کی پابندی عائد کردی جاتی ہے‘۔  
وہ افراد جن پرتین برس کی پابندی عائد ہوجاتی ہے ان کے سامنے پابندی کی مدت کے دوران ایک ہی راستہ ہے وہ یہ کہ سابق کفیل کے ذریعے نیا ویزا جاری کرانے کے بعد ہی اس پرمملکت آسکتے ہیں بصورت دیگر ایک بار خرج ولم یعد کی خلاف ورزی درج ہونے کے بعد پابندی کے قانون کا اطلاق ہوجاتا ہے جس کی سزا تین برس بلیک لسٹ ہے اس دوران کسی دوسرے سپانسر کے نئے ویزے پرآنا ممکن نہیں ہوتا۔ 
خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کے لیے اس امرکا خیال رکھا جائے کہ اقامہ ایکسپائرنہ ہواس میں بھی چھ ماہ ہونے چائیں تاکہ ایگزٹ ری انٹری کی مدت میں توسیع کرائی جاسکے۔ 
جوازات کے ٹوئٹرپرایک شخص نے دریافت کیا ’کورونا سے بچاو کے لیے ویکسینیشن کا کورس مکمل نہیں کیا صرف ایک ہی ویکسین لگوائی ہے اس صورت میں خروج وعودہ پرجا کرواپس آسکتا ہوں؟ 

سعودی عرب میں سفر کے حوالے سے کورونا کی پابندیاں ختم ہوگئی ہیں(فوٹو ایس پی اے)

سوال کا جواب دیتے ہوئے جوازات کا کہنا تھا کہ’ مملکت میں مقیم غیرملکیوں کے لیے بیرون مملکت سفر کے لیے خروج وعودہ ویزا لازمی ہے‘۔ 
سفرکے قانون کے مطابق سفر کے لیے کارآمد سفری دستاویز(پاسپورٹ ) اورخروج وعودہ  یا فائنل ایگزٹ کا ہونا بنیادی شرط ہے علاوہ ازیں جس ملک میں جارہے ہیں وہاں کے قوانین کو مدنظررکھا جائے۔ 
واضح رہے سعودی عرب میں سفر کے حوالے سے عائد ہونے والی کورونا کی پابندیاں ختم ہوگئی ہیں۔ اس بارے میں وزارت صحت کی جانب سے جاری سفارشات پرعمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے سفری پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق کورونا کے حوالے سے پی سی آر ٹیسٹ اورقرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہے علاوہ ازیں ویکسینیشن سرٹیفیکٹ درکار نہیں ہوتا۔  

شیئر: