Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈی آئی خان سے واپسی پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی اڈیالہ میں ہنگامی لینڈنگ

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے  فنی خرابی کے باعث اڈیالہ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سنیچر کو عمران خان ڈی آئی خان سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد واپس آرہے تھے کہ دوران پرواز ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔
جس کے بعد پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طور پر اڈیالہ گاؤں کے قریب اتار دیا۔
عمران خان بذریعہ سڑک بنی گالہ کے لیے روانہ ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو لینڈنگ کے بعد کرکٹ کھیلنے والے مقامی گاؤں کے نوجوانوں اور بچوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شیئر: