Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوڈنگ ٹرک مالکان کو دی گئی مہلت سات دسمبر کو ختم ہو گی

نمبرپلیٹ اوررجسٹریشن کمرشل کرانے کےلیے مہلت دی گئی ہے ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی جانب سے لوڈنگ ٹرکس کے مالکان کو دی جانے والی مہلت سات دسمبر کو ختم ہو گی۔
مہلت ایسے ٹرک مالکان کے لیے ہے جنہوں نے اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کمرشل کے طور پر نہیں کرائی ہے۔ 
سبق نیوز کے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے مملکت میں لوڈنگ ٹرک مالکان کو ہدایت کی تھی کہ وہ سات دسمبر 2022 تک اپنے ٹرکوں کو جنہیں وہ مملکت میں سامان کی منتقلی کے لیے تجارتی بنیادوں پراستعمال کرتے ہیں، کی نمبرپلیٹ اوررجسٹریشن کو نجی کے بجائے کمرشل کرا لیں۔ 
اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ’قانون کے مطابق وہ لاجسٹک کمپنیاں یا نقل وحمل کے لیے استعمال ہونے والی ہیوی ڈیوٹی گاڑیوں کے جن مالکان نے ہیوی لوڈنگ گاڑیوں کی رجسٹریشن کمرشل کے بجائے نجی کرائی ہے وہ بغیر کسی اضافی رقم یا جرمانے کے اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کمرشل کے طورپرکرا لیں۔‘ 
 مہلت کے ختم ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی جانب سے مملکت کے تمام شہروں میں تفتیشی کارروائیاں شروع کی جائیں گی ایسے افراد جو قانون شکنی کے مرتکب پائے جائیں گے ان کے خلاف تادیبی کارروائی ہو گی۔ 
 

شیئر: