کنگ سلمان سنٹر کا پاکستان ، لبنان اور بنگلہ دیش کے لیے فوڈ پیکج
اتوار 9 اکتوبر 2022 16:39
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 3028 پیکٹ ضروتمندوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ فوٹو واس
سعودی عرب کے کنگ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز نے پاکستان، لبنان اور بنگلہ دیش میں ضرورت مند خاندانوں کی خوراک کے لیے آٹھ ہزار سے زائد فوڈ باسکٹ بھجوائی ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق کنگ سلمان امدادی مرکز کی ٹیموں نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کے 3028 پیکٹ ضروتمند خاندانوں میں تقسیم کئے ہیں۔
کے ایس ریلیف سنٹر کی جانب سے ڈیڑھ سو خیموں کے علاوہ 1308 مچھر دانیاں بھی بھجوائی گئی ہیں جن سے21ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔
علاوہ ازیں واس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ لبنان کے شہروں داد الکورہ، ایرونا اور سیدہ میں ضروت مند خاندانوں کو اشیائے خوردو نوش کے دو ہزار تھیلے پہنچائے گئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے لیے کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے تین ہزار فوڈ بیگ پہنچائے گئے ہیں جو وہاں موجود پندرہ ہزار روہنگیا پناہ گزینوں کی ضرورت کے پیش نظر تقسیم کئے گئے ہیں۔