کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی اردن اور افغانستان کے لیے امداد
کابل میں 2100 افراد کی مدد کے لیے 600 غذائی پیکٹ تقسیم کئےگئے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی جانب سےامدادی منصوبوں کے دوسرے مرحلے میں ہمسایہ ملک اردن میں سردی سے بچاو کے لیے مختلف سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کنگ سلمان امدادی مرکز نے اردن کے ھاشمیہ خیراتی ادارے کے تعاون سے حال ہی میں 4708 کمبل اور موسمی اثرات سے بچاو کے سامان کے 2354 تھیلے تقسیم کئے ہیں۔
اردن کے متعدد علاقوں میں ضرورت مند خاندانوں کے علاوہ یہ سامان وہاں موجود شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس امدادی سامان سے11770 افراد مستفید ہوئے ہیں۔
سعودی عرب کی جانب سے امدادی منصوبوں کے تحت اردن میں موجود پناہ گزینوں اورغریب خاندانوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے اور مصائب کم کرنے کے لیے یہ امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
علاوہ ازیں کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے افغانستان میں بھی انتہائی ضرورت مند خاندانوں میں اشیائے خوردونوش کے پیکٹ اور پناہ گاہوں میں قیام مریض افراد کی ضرورت کا دیگر سامان تقسیم کیا ہے۔
کنگ سلمان امدادی مرکز کی ٹیموں نے افغانستان کے شہر کابل میں 2100 افراد کی مدد کے لیے 36 ٹن غذائی اشیا کے600 تھیلے بھی تقسیم کئے ہیں۔
سعودی عرب کی جانب سے افغانستان کے لیے بنائے گئے امدادی فضائی پل کے تحت ضرورت مندوں کے لیے کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے دی گئی ہے۔