کنگ سلمان سنٹر کا یمن میں دل کی سرجری کے منصوبے کا آغاز
کنگ سلمان سنٹر کا یمن میں دل کی سرجری کے منصوبے کا آغاز
بدھ 1 جون 2022 17:26
مملکت نے1950میں پنجاب کے سیلاب متاثرین کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کی۔ فوٹو عرب نیوز
یمن کے ساحلی شہر المکلا میں سعودی عرب کے کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے بارہویں رضاکارانہ طبی مرکز کا افتتاح کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہاں موجود دل کے مریضوں کے لیےاوپن ہارٹ سرجری اور دل کی بیماریوں کے علاج کے لیے خصوصی پروگرام 29 مئی سے3 جون تک ترتیب دیا گیا ہے۔
کنگ سلمان امدادی مرکز سے منسلک رضاکاروں کی طبی ٹیم نے اب تک آٹھ اوپن ہارٹ سرجری کی ہیں جو سب کی سب کامیاب رہی ہیں۔
اس موقع پر المکلا طبی مرکز کے جنرل سپروائزر کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کی خیرات اور بیرون ملک غریبوں کی مدد کی ایک طویل تاریخ ہے۔
کنگ سلمان امدادی مرکز برائے امداد و انسانی خدمت کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے مدینہ منورہ میں اسلامی یونیورسٹی کے صدر دفتر میں اس مرکز کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بتایاہے۔
ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے سعودی عرب کی جانب سے انسانی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے واضح کیا کہ 1996سے 2021 کے درمیان سعودی امداد کا حجم 94.6 بلین ڈالر تھا جو دنیا کے 165 ممالک کو پہنچایا گیا۔
ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے تاریخی حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 1950 میں مملکت نے محدود آمدنی کے باوجود پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سیلاب متاثرین کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کی۔
علاوہ ازیں سعودی عرب نے 1974 میں مملکت نے ترقی پذیر ممالک میں اقتصادی ترقی میں مدد کے لیے سعودی فنڈ برائے ترقی قائم کیا جس کے باعث چارسال میں 55 ممالک مستفید ہوئے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں