Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت کہاں اورکتنا رہا؟

دیگر شہروں کے مقابلے میں مکہ مکرمہ میں گرمی سب سے زیادہ رہی (فوٹو، ٹوئٹر)
 موسمیات کے قومی مرکزکا کہنا ہے کہ جمعرات کو مملکت بھر میں سب سے مکہ مکرمہ میں سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ   رہا۔ 
عاجل ویب سائٹ نے قومی مرکز برائے موسمیات کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جمعرات 5 اکتوبر 2022 کو سب سے کم درجہ حرارت   14ڈگری سینٹی  گریڈ مملکت کے دو شہروں ابہا اور باحہ میں ریکارڈ کیا گیا۔ 
قومی مرکز نے توجہ دلائی کہ مکہ مکرمہ کے بعد سب سے زیادہ گرمی مدینہ منورہ، دمام، الاحسا اور ینبع میں رہی جہاں درجہ حرارت  41 سینٹی  گریڈ رہا۔ 
العلا  میں 40، جدہ، عرعر، سکاکا اور رفحا میں  39 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

شیئر: