مکہ مکرمہ میں سب سے زیادہ گرمی، درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ
سب سے کم ابھا اور الباحہ میں 14 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ سنیچر کو مکہ مکرمہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ جبکہ سب سے کم ابھا اور الباحہ میں رہا جہاں پارہ 14 سینٹی گریڈ رہا ہے۔
سبق نیوز نے موسمیات کے قومی مرکز کے حوالے سے بتایا کہ’ ینبع میں 40 ، دمام اورالاحسا میں 39 ، مدینہ منورہ ، جدہ اور جازان میں 38، ریاض، الخرج ، حفر الباط ، القنفذہ ، شرورہ اوروادی الدواسرمیں درجہ حرارت 37 ڈگری ریکارڈ کیا گیا‘۔
’ تبوک، سکاکا، رفحا اورالوجہ میں 36 جبکہ بریدہ، عرعر، الدوادمی، المجمعہ اورالقریات میں 35، نجران، بیشہ اورطریف میں 34، حائل اورطائف میں 33 جبکہ ابھا، الباحہ میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری رہا ہے‘۔
موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق’ کم سے کم درجہ حرارت ابھا اورالباحہ میں پارہ 14 ڈگری جبکہ حائل میں 16، طریف میں17، بریدہ، الدوادمی ، المجمعہ، القریات اور طائف میں 18، ریاض ، تبوک ، نجران، الخرج اور بیشہ میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری رہا ہے‘۔
مرکز نے بیان میں کہا کہ ’مملکت کے مختلف علاقوں میں موسم معتدل رہے گا جبکہ جازان، عسیر اور الباحہ میں موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے بادلوں کا سلسلہ مکہ ریجن کے بلند پہاڑی مقامات تک پھیلنے کی توقع ہے‘۔