Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں ایک سال کے دوران 62 نئے ہوٹل قائم، 12 ہزار سے زیادہ کمرے  

سال رواں ابتدائی 8 ماہ کے دوران 9.1 ملین غیرملکی سیاح دبئی پہنچے ہیں(فائل فوٹو العربیہ)
متحدہ عرب امارات میں دبئی محکمہ معیشت و سیاحت نےکہا ہے کہ’ گزشتہ بارہ ماہ کے دوران دبئی میں 12 ہزار سے زیادہ نئے ہوٹل رومز کا اضافہ ہوا ہے۔ ہرماہ ایک ہزار 68 نئے ہوٹل کمرے قائم ہو ئے ہیں‘۔
الامارات الیوم کے مطابق سال رواں کے اگست کے آخر تک دبئی میں ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 200 تک پہنچ گئی۔ اگست 2021 کے آخر میں ان کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار300 تھی۔ ہوٹلوں کے کمروں میں شرح نمو دس فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
گزشتہ بارہ ماہ کے دوران دبئی میں کھلنے والے نئے ہوٹل کمروں کی مجموعی تعداد 12ہزار826 تک پہنچ گئی۔ یہ اعدادوشمار 2021 کے اگست سے سال رواں کے اگست کے آخر تک کے ہیں۔
دبئی میں 2021 کے اگست سے سال رواں کے اگست تک 62 نئے ہوٹل کھولے گئے ہیں۔ 
 قبل ازیں دبئی کے محکمہ معیشت و سیاحت نے بیان میں کہا تھا کہ ’سال رواں کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 9.1 ملین غیرملکی سیاح دبئی پہنچے ہیں‘۔
 ’2021 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 3.2 ملین سیاح آئے تھے۔ اس سال یہ تعداد 184 فیصد سے زیادہ رہی‘۔
 اگست کے دوران 10 لاکھ سیاح دبئی آئے۔ جنوری اور اگست کے دوران جتنے سیاح آئے ان کی تعداد کورونا وبا سے قبل اس مدت کے دوران دبئی آنے والے سیاحوں کے برابر ہے۔
دبئی محکمہ معیشت و سیاحت کے مطابق ’جنوری اور اگست 2022 کے دوران سب سے زیادہ انڈیا سے سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا۔ ان کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ سعودی عرب سے 8 لاکھ 23 ہزار اور پاکستان سے 2 لاکھ  53 ہزارسیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے‘۔

شیئر: