Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک سال میں امارات کے سیاحتی شعبے میں 60 ہزار سے زیادہ اسامیاں

2021 کے آخر تک شرح نمو 10.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے( فائل فوٹو وام)
ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل نے کہا ہے کہ’ 2021 کے دوران سیاحت کے شعبے نے متحدہ عرب امارات کی لیبرمارکیٹ میں 60 ہزار سے زیادہ اسامیوں کا اضافہ کیا ہے‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل نے کہا کہ ’متحدہ عرب امارات میں روزگار کا حجم 2020 کے دوران 5 لاکھ 85 ہزار تک محدود تھا۔ 2021 کے دوران بڑھ کر 6 لاکھ 44 ہزار تک پہنچ گیا۔ دس فیصد شرح نمو ہوئی ہے‘۔ 
ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ’ متحدہ عرب امارات میں سیاحت کے شعبے کی کارکردگی توجہ طلب رہی ہے‘۔
’اس شعبے میں 2021 کے آخر تک شرح نمو 10.5 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 2020 میں 9.7 فیصد تک محدود تھی۔ سیاحت کے شعبے نے ریاست کی معیشت کو 2020 میں 70 ارب درہم فراہم کیے۔ 2021 کے دوران 41 فیصد شرح نمو کے ساتھ 99.1 ارب درہم  کاحصہ رہا‘۔ 

شیئر: