Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی میں مزید 4 ہزار اہلکار برطرف

استنبول...ترکی کی حکومت نے گذشتہ سال جولائی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد مزید4 ہزار اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔ترکی کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ اہلکاروں کے بارے میں شبہ ہے کہ ان کے دہشت گرد تنظیموں کے روابط ہیں جو قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔حکام کے مطابق برطرف کئے جانے والوں میں وزار ت انصاف کے ایک ہزار سے زیادہ اہلکار وں کے علاوہ 100 سے زیادہ ایئر فورس کے پائلٹس شامل ہیں۔

 

شیئر: