پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد....حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اتوار کو وزیر خزانہ اسحاق نے ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ حکومت نے قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگرا کی سمری مسترد کردی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ نہیں ہوگا۔