Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران اور قصیم میں بھاری مقدار میں نشہ آور اشیا ضبط

قصیم میں ایک افغانی سے 22 کلوگرام چرس برآمد ہوئی (فوٹو، ٹوئٹر)
نجران ریجن کے شرورۃ سیکٹر میں سرحدی  فورسز نے 36 کلو گرام حشیش،  5548 نشہ آور گولیوں اور 500 نشہ آور پاؤڈر کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادیں۔  تین سمگلروں کو جو غیر قانونی طریقے سے ایتھوپیا سے مملکت میں داخل ہوئے تھے گرفتار کرلیا گیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کرکے ایتھوپیا کے تینوں درانداز سمگلروں کو ضبط شدہ نشہ آور اشیا سمیت متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔ 
دوسری جانب محکمہ انسداد منشیات نے القصیم ریجن سے ایک مقیم افغان شہری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے  22.38 کلو گرام حشیش برآمد کرلی۔ وہ اسے اپنی گاڑی میں رکھ کر لے جارہا تھا۔ 
محکمہ  انسداد منشیات نے بتایا کہ افغانی کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: