80 سمگلر گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات ضبط
’گرفتار شدگان میں 15 سعودی، 44 یمنی، 13 ایتھوپی اور 7 اریٹریا کے تارکین ہیں‘ (فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جازان اور عسیر میں گزشتہ دنوں متعدد کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ کارروائیوں میں 80 سمگلر گرفتار ہوئے ہیں۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں 15 سعودی شہری، 44 یمنی، 13 ایتھوپی اور 7 اریٹریا کے تارکین ہیں‘۔
’کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 3 ٹن سے زیادہ نشہ آور پودہ قات، 772 کلو چرس اور 206340 نشہ آور گولیاں پکڑی گئی ہیں‘۔