Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیو ز لیکس ،برطرفی کو چیلنج کروں گا،راو تحسین

 اسلام آباد .. نیوز لیکس معاملے میں عہدے سے ہٹائے جانے والے سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسرراو تحسین نے برطرفی کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جس کمیشن کی رپورٹ پر مجھے ہٹایا گیا اسے چیلنج کروں گا۔ عہدے سے ہٹایا جانا حکومت کا استحقاق ہے۔ بتایا جائے فیصلہ کیسے ہوا اور کس بنیاد پر کیاگیا؟۔کمیٹی میں کوئی ایسا شخص نہیں تھا جس کا میڈیا سے تعلق ہو۔انہوں نے کہا کہ خود کو آئین ،قانون اور حکومت کے احکامات کا پابند سمجھتا ہوں۔ کسی ایسے عمل کا حصہ نہیں جس سے حب الوطنی یا پیشہ ورانہ اہلیت پر حرف آئے۔

شیئر: