Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے کے دوران 6 لاکھ سے زیادہ آب زم زم کی بوتلیں تقسیم

زائرین میں 34 ہزار 270 ماسک بھی تقسیم کیے گئے ہیں ( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین کا کہنا ہے کہ ’گزشتہ ہفتے کے دوران 6 لاکھ 11 ہزار سے زائد آب زم زم کی بوتلیں زائرین میں تقسیم کی گئی ہیں‘۔
سبق نیوز نے ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ’ ادارہ امورحرمین کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ٹیموں نے گزشتہ 6 دنوں میں 16 ہزار 890 لٹرخوشبو کا سپرے کیا ہے‘ ۔
مسجد الحرام میں 16 ہزار200 میٹرجائے نمازوں کی صفائی کے علاوہ 9 لاکھ 10 ہزار لٹرسینیٹائزرکا استعمال کیا گیا۔ 
ادارے کی صفائی ٹیموں نے 195 ٹن کچرا اٹھایا جبکہ زائرین میں 34 ہزار270 ماسک تقسیم کیے گئے۔
ضرورت مند افراد کو 938 ویل چیئرز جبکہ 10 الیکٹرک ویل چیئرز فراہم کی گئی ہیں۔ روزہ داروں کو افطارکرانے کے لیے 1379 پرمٹ کا اجرا کیا گیا۔ 

شیئر: