دراندازوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے پر مقامی شہری گرفتار
ہفتہ 15 اکتوبر 2022 23:51
دراندازوں کے ساتھ تعاون پر 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن میں پولیس نے دراندازوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنےوالے سعودی کو گرفتارکیا ہے جبکہ غیرقانونی طور پرسرحد پارکرنے والے 20 ایتھوپی باشندوں کوبھی حراست میں لیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ‘ایس پی اے’ کے مطابق ریجن پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ’ قانون کے مطابق غیرقانونی طورپرمملکت کی سرحد عبورکرنے والے دراندازوں کوکسی قسم کی نقل وحمل یا قیام وروزگارکی سہولت فراہم کرنےوالے بھی قانون شکنی کےمرتکب تصور کیے جاتےہیں‘۔
قانون کےمطابق دراندازوں کے ساتھ تعاون پر 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ مقرر ہے۔
علاوہ ازیں وہ مکان جہاں دراندازوں کوقیام کرایا جاتاہے یا وہ گاڑی جس کے ذریعے انہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے اسےبھی بحق سرکارضبط کرلیا جاتا ہے۔