Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی خواتین کو گاڑی میں سوار کرنے پر شہری گرفتار

’سنگین جرم کے ارتکاب پر شہری کو 15 سال تک قید اور10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے‘ (فوٹو: سبق)
بیشہ پولیس نے ایک شہری کو 4 ایتھوپین غیر قانونی خواتین کو گاڑی میں سوار کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خواتین کو ادارہ ترحیل اور شہری کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
جازان ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’بیشہ میں ایک گاڑی کو شک کی بنیاد پر روکا گیا جس میں 4 خواتین سوار تھیں‘۔
’تفتیش  کرنے پر معلوم ہوا کہ گاڑی کا مالک سعودی شہری ہے اور سوار خواتین سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوئی ہیں‘۔
’سنگین جرم کے ارتکاب پر شہری کو 15 سال تک قید اور10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا، ان کی مدد کرنا یا ان کے ساتھ تعاون کرنا سنگین جرم ہے‘۔

شیئر: