سعودی عرب میں گھر کے سامنے سے لاپتہ ہونے والی لڑکی بازیاب
ریاض پولیس قانونی کارروائی کی تفصیلی رپورٹ تیار کر رہی ہے( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے المزاحمیہ کمشنری میں لاپتہ ہونے والی لڑکی کا معمہ حل کرلیا جس کے بارے میں اغوا کا دعوی کیا جارہا تھا۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’سوشل میڈیا پر دعوی کیا جارہا تھا کہ المزاحمیہ کمشنری میں مقامی لڑکی کو اس کے گھر کے سامنے سے اغوا کرلیا گیا ہے‘۔
پولیس نے رشتہ داروں کی رپورٹ پر کیس درج کرکے اس پر کام کیا اور لاپتہ لڑکی کو تلاش کرکے اس کے اعزہ کے حوالے کردیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ’ اغوا کی رپورٹ اور اس حوالے سے کی جانے والی قانونی کارروائی کی تفصیلی رپورٹ تیار کی جارہی ہے‘۔
یاد رہے کہ سعودی سوشل میڈیا پر دعوی کیا جا رہا تھا کہ المزاحمیہ میں ایک لڑکی کو اس کے گھر کے سامنے سے اس وقت اغوا کرلیا گیا جب وہ کچرا پھینکنے کے لیے گھر سے نکلی اور واپس نہیں آئی۔