سرعام لڑکی پر حملہ کرنے پر دو شہری گرفتار
اتوار 25 ستمبر 2022 10:45
’ویڈیو کلپ کو ٹوئٹر پر وائرل ہونے پر پولیس نے حملہ کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں عوامی مقام پر لڑکی کو ہراساں کرنے اور اسے دھکا دے کر گرانے پر دو شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
العربیہ کے مطابق وائرل ہونے والے ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نوجوانوں نے ایک لڑکی پر حملہ کیا اور اسے زمین پر گرا دیا ہے۔
ویڈیو کلپ کو ٹوئٹر پر جاری کیا گیا ہےجس کے وائرل ہونے پر الافلاج گورنری کی پولیس نے حملہ کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان لڑکی کو زمین پر گرا کر راہ گیروں کے گروپ میں شامل ہوگئے۔
ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا پر غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور دونوں نوجوانوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔