مملکت کے تین علاقوں میں جمعرات سے آئندہ ہفتے تک بارش کا امکان
حدود شمالیہ، تبوک اور الجوف ریجن کے متعدد مقامات پربارش متوقع ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ جمعرات 20 اکتوبر سے آئندہ ہفتے کے آغاز تک مملکت کے تین علاقوں میں بارش کا امکان ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’حدود شمالیہ، تبوک اور الجوف ریجن میں متعدد مقامات پر جمعرات سے کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘۔
قومی مرکز نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا کہ’ وہ موسمی تبدیلیوں سے آگاہی کے لیے مرکز کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر اس کے اکاونٹس سے رجوع کرتے رہیں‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو مکہ کے بالائی علاقوں جازان، باحہ اورعسیر میں مطلع ابر آلود رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ بدھ کو مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 39 سینی گریڈ رہا جبکہ ابہا اور باحہ میں درجہ حرارت سب سے کم 12 سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا‘۔
’ سب سے زیادہ رطوبت 95 فیصد دمام میں ریکارڈ کی گئی ہے‘۔