Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ مملکت کا گرم ترین شہر، درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ

سب سے کم درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ ابہا  میں ریکارڈ کیا گیا ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے اتوار16 اکتوبر کو مملکت کے شہروں میں درجہ حرارت کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’مکہ مکرمہ میں سب سے زیادہ گرمی پڑی جہاں درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔‘ 
 دمام، الاحسا اور رفحا میں درجہ حرارت 38، مدینہ منورہ، حفر الباطن اور الخرج  میں 37 ، ریاض، بریدہ، عرعر، العلا اور جازان میں 36 جبکہ جدہ، سکاکا، شرورۃ، القنفذہ، ینبع اور المجمعہ میں درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ رہا ہے۔
قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ مملکت میں سب سے کم درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ ابہا  میں ریکارڈ کیا گیا باحہ،  نجران، طریف، طائف، بیئہ ،القریات، تبوک، حائل، عرعر اور وادی الدواسر میں بھی درجہ حرارت میں کمی رہی۔
قومی مرکز نے بتایا کہ اتوار کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ رطوبت 90 سے 95 فیصد تک دمام، جدہ اور ینبع میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

شیئر: