Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک اور اپ سیٹ، ویسٹ انڈیز ٹی20 ورلڈکپ سے باہر

آئرلینڈ کے سٹرلنگ 66 اور لورکان 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئرلینڈ سے ہار کر ٹورنامنٹ کے سپر 12 راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 147 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
جعمے کو ہوبارٹ میں کھیلے گئے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ویسٹ انڈیز نے 146 رنز سکور کیے جس میں برینڈن کنگ کے 48 گیندوں پر 62 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز شامل تھی۔
کنگ کے علاوہ ویسٹ انڈیز کا کوئی بھی بلے باز عمدہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
آئرلینڈ کے گیرتھ ڈیلانی نے چار اوورز میں 16 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
ورلڈکپ کے سُپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والے آئرلینڈ کی ٹیم کے اوپنرز نے 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پُراعتماد آغاز کیا۔

ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مایوس کُن کارکردگی دکھائی۔ فوٹو: اے ایف پی

اوپنر اینڈی بالبرینی 23 گیندوں پر 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پال سٹرلنگ اور لورکان ٹکر نے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔
سٹرلنگ 66 اور لورکان 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

شیئر: