آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ مرحلے کے اہم میچ میں یو اے ای نے نمیبیا کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔
جمعرات کے روز جیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے نمیبیا کو 7 رنز سے شکست دی جس کے بعد نمیبیا ایونٹ سے باہر ہوگئی۔
نمیبیا کے ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد نیدرلینڈز نے سری لنکا کے ساتھ سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان کے ٹی20 ورلڈ کپ سکواڈ میں تبدیلی، فخر زمان شاملNode ID: 709031
-
ٹی20 ورلڈکپ کا گروپ مرحلہ: نمیبیا نے سری لنکا کو ہرا دیاNode ID: 709446
یو اے ای کی جانب سے نمیبیا کو مقررہ 20 اوورز میں 149 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جس کا یو اے ای نے کامیابی سے دفاع کیا۔
نمیبیا نے جواب میں 141 رنز بنائے جس میں ڈیوڈ ویزے نے 55، رُوبین ٹرمپل مین نے 25 جبکہ جیرہارڈ اریسمس کے 16 شامل تھے۔
میچ کی خاص بات سٹار پلیئر ڈیوڈ ویزے کی جانب سے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر 55 رنز کی جارحانہ اننگز تھی۔
ڈیوڈ ویزے جب تک کریز پر موجود تھے ان سے یہ امید لگائی جارہی تھی کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی طرح نمیبیا کی کشتی بھی پار لگا دیں گے لیکن وہ 19 ویں اوور کی چوتھی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے گروپ اے سے سری لنکا نے سپر 12 کے گروپ 1 اور نیدر لینڈز نے سپر 12 کے گروپ 2 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے میچز کا جمعے کو آخری دن ہے جس میں ویسٹ انڈیز کا میچ آئرلینڈ جبکہ سکاٹ لینڈ کا مقابلہ زمبابوے سے ہوگا۔
یو اے ای کے خلاف ڈیوڈ ویزے کی اننگز کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹ کے مداحوں کی جانب سے تعریفی تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
موفدل ووہرا لکھتے ہیں کہ ’یہ دل توڑ دینے والی تصاویر ہیں، ڈیوڈ ویزےنے ہر ممکن کوشش کی، آپ چیمپئن کی طرح کھیلے ویزے۔‘
This is truly heartbreaking pictures - David Wiese gave his absolute best.
You played like a champ, Wiese!! pic.twitter.com/orlY2pgEvf
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) October 20, 2022
جونز کہتے ہیں کہ ’ڈیوڈ ویزے کے بارے میں دُکھ ہو رہا ہے، انہوں نے تب لڑائی کی جب کوئی امکان نہیں تھا، یہ باری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، پھر سے مضبوط ہو کر آؤ ویزے۔‘
Feel for David Wiese, he fought from nowhere, this knock will be remembered forever.
Comeback strong, Wiese. pic.twitter.com/mjXqAJSvFV
— Johns. (@CricCrazyJohns) October 20, 2022
پراسینجیت ڈے نے کہا کہ ’ڈیوڈ ویزے جب بیٹنگ کے لیے آئے تب نمیبیا کے 46 پر 5 آؤٹ تھے وہ بھی 8 ویں اوور میں، انہوں نے 31 گیندوں پر 50 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو ہدف کے حصول میں زندہ رکھا، شاندار باری۔‘
David Wiese walked in to bat when Namibia were 46/5 in the eighth over. He scored 50 runs off just 31 deliveries from there and kept his team in the chase. Brilliant knocksrc=hash&ref_src=twsrc%5Etfw">#NAMvUAE | #T20WorldCup
— Prasenjit Dey (@CricPrasen) October 20, 2022
میچ ختم ہونے کے بعد ڈیوڈ ویزے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رونے لگ گئے جس پر ایمن کہتی ہیں کہ ’کرکٹ کبھی کبھی ظالم کھیل بن جاتا ہے۔‘
Cricket is cruel game sometimes. pic.twitter.com/FMiw4ZN83Z
— Aimen (@AimenJavaid8) October 20, 2022