Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے دی

ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 20 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے دی ہے۔
سنیچر کو سڈنی کے سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا تھا۔
قبل ازیں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ نیوز لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں نقصان پر 200 رنز بنائے۔
آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ (کپتان)، گلین میکسویل، مچل مارشن، ٹیم ڈیوڈ، مارکس اسٹونس، مچل سٹارک، میتھیو ویڈ، ایڈم زمپا، پیٹ کمنز اور ہیز وڈ شامل ہیں۔
ٹی20 کے سپر مرحلے کے پہلے گروپ میں افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
اسی طرح گروپ ٹو میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، نیدرلینڈز اور زمبابوے کی تیمیں شامل ہیں۔
پاکستان کا پہلا میچ کل اتوار کو روایتی حریف انڈیا کے ساتھ شیڈول ہے تاہم اس روز بارش کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے جس سے میچ کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق چھ شہروں میں بارش سات میچوں پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔
پیشن گوئی کے مطابق پاکستان کے گروپ یعنی گروپ 2 کے چار میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس میں پاکستان اور انڈیا، جنوبی افریقہ اور انڈیا، بنگلہ دیش اور کوالیفائر2 جبکہ جنوبی افریقہ اور کوالیفائر 1 کے درمیان میچز متاثر ہونے کا امکان ہے۔  

شیئر: