سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ عمران خان پارلیمنٹ سے نہ جاتے تو نیب قانون میں خامیوں کی نشاندہی ہوسکتی تھی۔
پیر کو سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بھی شامل ہیں۔
درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا عدالت بین الاقوامی کنونشنز کے مطابق قانون سازی کی ہدایت کر سکتی ہے؟ اگر عدالت ہدایات دے بھی تو پارلیمان کس حد تک ان کی پابند ہوگی؟
مزید پڑھیں
-
شہباز شریف، یوسف گیلانی سمیت اہم شخصیات کیخلاف نیب کیسز واپسNode ID: 701726