Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ دسمبر میں فضائی ٹکٹ کم از کم  50 فیصد مہنگے ہوں گے‘

پرواز کی تاریخ جس قدر قریب ہوگی ٹکٹ مہنگا ہوگا(فائل فوٹو گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات میں ٹریول ایجنسیوں نے موسم سرما کی آمد اور تعطیلات سے پہلے فضائی ٹکٹ بکنگ کرانے کے لیے مشورے دیے ہیں۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ٹریول ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ’دسمبر میں فضائی ٹکٹ کم از کم  50 فیصد مہنگے ہوں گے‘۔
مہنگے ٹکٹوں سے بچنے کے طریقوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’مصروف ترین ایام میں سفر سے گریز کیا جائے اور اگر ایسے دنوں میں سفر ناگزیر ہو تو اس کی بروقت منصوبہ بندی کی جائے۔ فضائی کمپنیوں کی پیشکشوں سے فائدہ اٹھائیں۔ سفر کے لیے بکنگ کی تاریخوں اور اوقات کے حوالے سے اپنے لیے مختلف آپشن موجود رکھیں اور ٹکٹوں کی قیمت پر مسلسل نظر رکھیں۔‘
العابدی ہولڈنگ ٹریول کمپنی کے سربراہ سعید العابدی نے کہا کہ ’سستے فضائی ٹکٹ حاصل کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ’سفر سے کافی پہلے بکنگ کرالی جائے۔ دوسرا اہم نکتہ یہ ہے کہ فضائی کمپنیاں اور ٹریول ایجنسیاں جو پیشکش کرتی ہیں ان سے فائدہ اٹھایا جائے۔‘
انہوں نے کہا کہ فضائی ٹکٹوں کی قیمتیں بتدریج بڑھتی ہیں۔ خریداری کے وقت پرواز کی تاریخ جس قدر قریب کی ہوگی اس حوالے سے ٹکٹ مہنگا ہوگا۔
ٹریول کمپنی کے سربراہ نے مزید کہا کہ ’بکنگ سے قبل اچھی طرح سے چھان بین کریں۔ اس سے مختلف آپشن سامنے آتے ہیں اور فیصلہ  کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ فضائی ٹکٹ کی قیمتیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں۔ سیزن اور تعطیلات میں ٹکٹ مہنگے ہونے لگتے ہیں۔ دسمبر میں دیگر مہینوں کے مقابلے میں چالیس سے پچاس فیصد تک ٹکٹ مہنگے ہوجاتے ہیں۔‘

شیئر: