Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی الجوہرہ بنت ممدوح انتقال کر گئیں

’نماز جنازہ آج ریاض میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
ایوان شاہی نے کہا ہے کہ شہزادی الجوہرہ بنت ممدوح بن عبد الرحمن بن سعود بن عبد العزیز کا انتقال ہوگیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے متوفی شہزادی کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
ایوان شاہی نے کہا ہے کہ ’متوفی شہزادی کی نماز جنازہ آج منگل کو ریاض کی جامع امام ترکی میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی‘۔

شیئر: