العربیہ نیٹ کے مطابق جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ماجد ابو زاھرہ نے بتایا کہ ’جزوی سورج گرہن پوری دنیا میں چار گھنٹے اور 4 منٹ تک جاری رہے گا۔ مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 11 بجکر 58 منٹ پر گرہن کا آغاز ہوگا اور سہ پہر 4 بجکر 2 منٹ پر ختم ہوگا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’جزوی سورج گرہن گہرا ہوگا اور 82 فیصد تک گرہن رہے گا۔ سعودی عرب کے تمام علاقوں میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔ ہر مرحلے کا منظر دیکھنا ممکن ہوگا۔‘
’مملکت کے مشرقی، شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں دیگر علاقوں کے مقابلے میں سورج گرہن زیادہ نمایاں ہوگا۔ یہ دوپہر ڈیڑھ بجے سے لے کر سہ پہر 3 بجکر 50 منٹ تک رہے گا۔’
فلکیاتی انجمن کے سربراہ کہاکہ مکہ مکرمہ میں جزوی سورج گرہن دو گھنٹے سات منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔ شروعات دوپہر ایک بجکر 33 منٹ پر ہوگی اور 2 بجکر 39 منٹ پر عروج پر ہوگا اور 3 بجکر چالیس منٹ پر ختم ہوجائے گا۔
’مدینہ منورہ میں سورج گرہن کی شروعات دوپہر ایک بجکر 24 منٹ پر ہوگی۔ یہ دو بجکر 33 منٹ پر عروج پر ہوگا اس کے بعد سہ پہر 3 بجکر 37 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ اس کا دورانیہ دو گھنٹے 13 منٹ ہوگا۔‘
’سعودی دارالحکومت ریاض میں جزوی سورج گرہن 2 گھنٹے پندرہ منٹ رہے گا۔ اس کی ابتدا دوپہر ایک بجکر 32 منٹ پر ہوگی جو 2 بجکر 42 منٹ پرعروج کو پہنچ جائے گا اور 3 بجکر 47 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔‘
جدہ میں سورج گرہن کا دورانیہ 2 گھنٹے چھ منٹ کا ہوگا۔ شروعات ایک بجکر 32 منٹ پر ہوگی جبکہ 2 بجکر 38 منٹ پر عروج پر ہوگا اور سہ پہر 3 بجکر 38 منٹ پر گرہن ختم ہوجائے گا۔’
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’سورج گرہن کے مناظر براہ راست دیکھنے سے گریز کریں۔ آنکھوں کو نقصان سے بچانے کے لیے حفاظتی تدابیر کی جائیں‘۔
الامارات الیوم کے مطابق الامارات فلکیاتی انجمن کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا کہ امارات میں جزوی سورج گرہن منگل کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 42 منٹ پر شروع ہوگا۔ یہ 3 بجکر 51 پر عروج کو پہنچ جائے گا اور4 بجکر 54 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔