دھوپ کے چشمے سورج گرہن کی شعاعوں سے محفوظ نہیں رکھتے
منگل 25 اکتوبر 2022 13:09
’دھوپ کے چشمے کے ساتھ بھی گرہن کے وقت سورج کی طرف مت دیکھیں‘ (فوٹو: سبق)
غذا اور دوا بورڈ نے رہائشیوں کو آگاہ کیا ہے کہ دھوپ کے چشمے سورج گرہن کی مضر شعاعوں سےمحفوظ نہیں رکھ سکتے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بورڈ نے سورج گرہن کے دوران دھوپ کے چشموں سے گرہن کا مظاہرہ دیکھنے سے خبردار کیا ہے۔
واضح رہے کہ آج سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں جزوری سورج گرہن ہے جس کا مشاہدہ ملک کے بیشترشہروں سے کیا جاسکتا ہے۔
دوسری طرف سورج گرہن کے باعث آج ملک بھر کے سکولوں میں طلبہ کو 12 بجے دوپہر چھٹی دی گئی ہے۔