جدہ پولیس نے 15 وارداتوں میں ملوث کار چور گروہ گرفتار کرلیا
منگل 25 اکتوبر 2022 10:34
’مذکورہ گروہ کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں‘ (فوٹو: سبق)
جدہ پولیس نے کار چور گروہ کو گرفتار کیا ہے جو 15 وارداتوں میں ملوث پایا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق گرفتار شدگان میں دو سعودی شہری جبکہ یمنی تارک وطن ہے۔
جدہ پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ گروہ کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں‘۔
’گروہ کے افراد دکانوں کے سامنے سٹارٹ گاڑیاں لے کر فرار ہونے کے علاوہ کھڑی کاڑیوں سے قیمتی اشیا چوری کرنے میں ملوث ہے‘۔
’گروہ کے افراد مختلف محلوں میں جاکر گاڑیوں کے تالے یا شیشے توڑ کر اشیا چوری کرتے تھے‘۔
’ایک ہی طریقہ واردات کے باعث ان کی شناخت ممکن ہوسکی ہے اور پھر انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گروہ کے افراد سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔