آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو باآسانی سات وکٹوں سے ہرا دیا۔
منگل کے روز پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 158 رنز کے ہدف کو تین وکٹوں کے نقصان پر 17ویں اوور میں پورا کر لیا۔
میچ کی خاص بات آسٹریلیا کے بیٹنگ آل راؤنڈر مارکس سٹوئنس کی جانب سے آسٹریلیا کے لیے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں تیز ترین ففٹی تھی۔
مزید پڑھیں
-
ٹی 20 ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد انڈیا چار وکٹوں سے کامیابNode ID: 711486
مارکس سٹوئنس نے 18 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 58 رنز بنائے۔
ان کے علاوہ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ نے 31 جبکہ گلین میکسویل نے 23 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاتھم نشانکا نے 40، چاریتھ اسالانکا نے 38 اور دھننجایا ڈی سلوا نے 26 رنز سکور کیے۔
نیوزی لینڈ سے اپنا پہلا میچ بڑے مارجن سے ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے آسٹریلیا کے لیے یہ میچ جیتنا بہت اہم تھا۔
سری لنکا کے خلاف جیتنے کے بعد آسٹریلیا گروپ ون میں دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا ہے، جبکہ گروپ میں پہلے نمبر پر نیوزی لینڈ، دوسرے پر انگلینڈ، تیسرے پر سری لنکا دو دو پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔
مارکس سٹوئنس کی برق رفتار اننگز کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
راگھو رام لکھتے ہیں کہ ’سٹوئنس آسٹریلیا کے لیے طاقت سمجھے جاتے ہیں اور وہ یہ ٹیگ بخوبی نبھا رہے ہیں، اس نے سری لنکا کو مقابلے سے مکمل باہر کر دیا۔‘
Stoinis is Australia’s enforcer and he’s putting that tag to the test. Has bludgeoned SL out of the contest.
— Raghav Ram (@idliwadachutney) October 25, 2022
ہانیہ لکھتی ہیں کہ ’سٹوئنس کی جانب سے یہ تو سٹک لیول (ویڈیو گیم) کی طرح بیٹنگ ہے، پورے سٹیڈیم میں اپنی شاٹس مار رہے ہیں۔‘
That’s some Stick Cricket level batting from Stoinis! Covering the entire field with his shots.
— Hania (@hania19x) October 25, 2022
داسنی اتھاودا نے کہا کہ ’یہ سٹوئنس کی دنیا ہے اور ہم اس میں صرف جی رہے ہیں۔‘
It’s Stoinis’ world and we’re just living in it #lka #T20worldcup22
— Dasuni Athauda (@AthaudaDasuni) October 25, 2022
شبھ اگروال کہتے ہیں کہ ’سٹوئنس کو واپس فارم میں دیکھ کر اچھا لگا، اپنی بہترین پرفارمنس سے کافی دنوں بعد میچ جیتا ہے، 17 گیندوں پر ففٹی۔‘
Good to see Stoinis back. Winning a game at his best after a long time. 53* (17). Fastest T20I fifty for Australia
— Shubh Aggarwal (@shubh_chintak) October 25, 2022