میلبرن میں پاکستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے ہرانے کے بعد ہاردک پانڈیا اور وراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستانی بولر محمد نواز کے آخری اوور میں چھکے مارنا ان کے پلان کا حصہ تھا لیکن پاکستانی کپتان بابر اعظم نے حارث رؤف کو پہلے اوور دے کر ان کے لیے میچ کو مشکل بنادیا تھا۔
اتوار کو کھیلے جانے ٹی20 میچ کے بعد وراٹ کوہلی اور ہاردک پانڈیا انڈین کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں ساتھ بیٹھے ہوئے اور پاکستان کے خلاف میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نظر آئے۔
وراٹ کوہلی کا میچ کے دوران ہاردک پانڈیا سے ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اختتام کے قریب ہم دونوں نے بات کی کہ نواز کا ایک اوور باقی ہے اور ہاردک انہیں ان کے اوور میں تین، چار چھکے مارنا چاہتے تھے۔ لیکن پھر ہمیں پتہ چلا کہ پاکستان ان سے آخر میں اوور کروائے گا اور وہ پہلے ہی گیم ختم کرنا چاہتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
ٹی 20 ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد انڈیا چار وکٹوں سے کامیابNode ID: 711486
کوہلی کا مزید کہنا تھا کہ ’اس وقت میں نے انہیں (ہاردک پانڈیا) کو کہا کہ اگر ہم حارث رؤف کو مار سکیں تو پھر میچ ہمارے لیے بالکل سیٹ ہوجائے گا اور وہ (پاکستان) گھبرا جائیں گے اور ایسا ہی ہوا۔‘
وراٹ کوہلی نے 53 گیندوں پر 82 رنز سکور کیے تھے اور ان کی اس اننگز میں چار چھکے اور چھ چوکے بھی شامل تھے۔ ان میں سے دو چھکے انہوں نے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کو مارے تھے۔
ہاردک پانڈیا 37 گیندوں پر 40 رنز بنا کر آخری اوور میں محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے تھے۔
کوہلی کی بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا کا کہنا تھا کہ جب وہ گراؤنڈ میں بیٹنگ کرنے آئے تو’وہ ایسا وقت تھا جب میں آپ (کوہلی) کے لیے گولی کھا لیتا لیکن آپ کو آؤٹ نہ ہونے دیتا۔‘
Of special knocks, game-changing sixes & thrilling victory at the MCG!
: Men of the moment - @imVkohli & @hardikpandya7 - chat after beat Pakistan in the #T20WorldCup. - By @RajalArora
Full interview #INDvPAKhttps://t.co/3QKftWa7dk pic.twitter.com/sK7TyLFcSI
— BCCI (@BCCI) October 24, 2022