سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ’عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کے لیے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کے لیے ہے۔‘
بدھ کو اپنی ایک ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لکھا کہ ’عمران خان کا انقلاب ان کی چار سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے۔ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا۔‘
عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے۔اسکا انقلاب اسکی 4سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے۔دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ،توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) October 26, 2022
دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ (لانگ مارچ) پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی آزادی کی تحریک ہوگی۔
بدھ کو سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ’جمعے کو لاہور سے نکلوں گا، ابھی فیصلہ نہیں کیا یا تو سیالکوٹ سے ہوتا ہوا جاؤں گا یا سیالکوٹ مجھے ملنے آئے گا۔ اتوار تک فیصلہ ہو جائے گا۔‘
مزید پڑھیں
-
ارشد شریف کو میں نے کہا تھا کہ ملک چھوڑ کر چلے جاؤ: عمران خانNode ID: 712061
-
عمران خان کا جمعے کو لاہور سے لانگ مارچ کا اعلانNode ID: 712131
-
لانگ مارچ 4 نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا، اسد عمرNode ID: 712296