پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا قافلہ چار نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا۔
بدھ کو ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے لانگ مارچ کا پلان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 29 اکتوبر کو لاہور سے روانہ ہوں گے اور سارے پاکستان سے قافلے چار نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔
گزشتہ روز منگل کو لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ لانگ مارچ کا آغاز جمعے کی صبح گیارہ بجے لاہور کے لبرٹی چوک سے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کارکن احتجاج ختم کردیں اور لانگ مارچ کی تیاری کریں: عمران خانNode ID: 711046
-
عمران خان کا جمعے کو لاہور سے لانگ مارچ کا اعلانNode ID: 712131
عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ جی ٹی روڈ سے عوام کے ساتھ اسلام آباد کی طرف جائیں گے۔
اسد عمر کے مطابق قافلہ لاہور سے روانہ ہو کر مریدکے، کامونکی، گوجرانوالہ، ڈسکہ، سیالکوٹ، اور دیگر علاقوں سے ہوتے ہوئے راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوگا۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کروائی ہے کہ وہ چار نومبر کو سرینگر ہائی وے پر ایچ نائن اور جی نائن کے درمیان دھرنا دیں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما اور صوبہ خیبرپختونخوا کی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر محمود جان نے اردو نیوز کو بتایا تھا کہ ’لانگ لانگ مارچ کی بھرپور تیاری ہے اور صرف کارکن ساتھ لے کر جائیں گے۔ پہلے فورس استعمال کی تھی اور نہ ہی آئندہ کریں گے۔
29 اکتوبر لاہور سے روانہ ہو کر مریدکے، کامونکی، گوجرانوالہ، ڈسکہ، سیالکوٹ، سمبڑیال،وزیرآباد، گجرات، لالہ موسیٰ، کھاریاں، جہلم، گجر خان، راولپنڈی سے ہوتے ہوئے انشاءاللہ عمران خان 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے اور سارے پاکستان سے قافلے اس دن اسلام آباد پہنچیں گے #آرہا_ہے_پاکستان
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 26, 2022