Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت کے ساتھ ذہنی اور جذباتی پہلو مل کر چیمپئن بناتے ہیں، لنا المعینا

خواتین کے باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں ساب کلب شامل ہوں گے۔ فوٹو عرب نیوز
نیشنل سپورٹس ٹیلنٹ کمپنی جسے ' شکور' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے اعلان کیا کہ یونیورسٹی آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ شراکت میں جدہ یونائیٹڈ سپورٹس اکیڈمی قائم کی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس شراکت داری کا مقصد سعودی عرب میں کھیلوں کو وژن 2030 اور سعودی معیار زندگی کے پروگراموں کے مطابق ترقی اور فروغ دینا ہے۔
شکور کی چیئرپرسن اور جدہ یونائیٹڈ کی مالک لینا المعینا نے کہا ہے کہ ہمارا وژن کھیل اور تعلیمی شعبے کے ساتھ نیشنل سپورٹس کمپنی کے ذریعے مربوط شراکت داری سے مملکت میں کھیلوں کی ترقی کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل سپورٹس کمپنی تجربات کے تبادلے کے ذریعے کھیلوں کے بین الاقوامی شعبے کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی خواہش رکھتی ہے۔
لنا المعینا نے بتایا کہ اگر مجموعی طور پر دیکھا جائے تو  کھیلوں کا تعلق صرف جسمانی صحت سے نہیں بلکہ ان کے ساتھ  ذہنی اور جذباتی وابستگی بھی ہوتی ہے۔
کھیل کے شعبے میں یہ تمام پہلو ایک ساتھ مل کر چیمپئن بناتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا سعودی عرب کی  مقامی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرے اور میرے خیال میں یہ قابل عمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم سعودی وژن 2030 کے ثمرات حاصل کر رہے ہیں جس میں مضبوط قانون سازی کے ساتھ خواتین کو کھیل سمیت تمام شعبوں میں بااختیار بنایا گیا۔

جدہ یونائیٹڈ کو بین الاقوامی سپورٹس کلب کی طرح بنائیں گے۔ فوٹو ٹوئٹر

وزارت کھیل کی جانب سے کی گئی بنیادی تبدیلیوں کے بعد  خاص طور پر بہترین پلیٹ فارم تیار کیا گیا  جس کا مقصد کھیلوں کی سطح، مقابلے کے معیار اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔
یونیورسٹی آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او موہند دھلان نے کہا  ہےکہ یو بی ٹی اور جدہ یونائیٹڈ کی شراکت داری سےعالمی وژن کے ساتھ پہلی مقامی کمپنی قائم کی گئی ہے جس کا مقصد جدہ یونائیٹڈ کو کسی بین الاقوامی سپورٹس کلب کی طرح بنانا ہے۔
موہند دھلان نے بتایا ہے کہ یونیورسٹی آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی نے  پیشہ ور ادارہ بنانے کے لیے کھیلوں کو آؤٹ سورس کیا ہے جو طلباء کو مختلف پہلوؤں سے کھیلوں کا حصہ بننے کے قابل بنائے گا۔

یونیورسٹی آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی سعودی گیمز میں خواتین کی سپانسر ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

اس شراکت داری کے تحت خواتین کا باسکٹ بال ٹورنامنٹ آئندہ جمعہ سے شروع ہو رہا ہے جس میں سات سرکاری کلب شامل ہوں گے۔
لنا المعینا نے بتایا ہے کہ یونیورسٹی آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی سعودی گیمز میں حصہ لینے والی خواتین کی باضابطہ سپانسر ہے۔
جدہ یونائیٹڈ کے پاس کھیلوں کی تربیت دینے کے لیے سات مقامات موجود ہیں۔ اگلے سال تک اس کا منصوبہ ہے کہ مملکت کے 13 علاقوں میں مزید 50 مقامات ہوں گے۔
 

شیئر: