Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: پاکستان عوامی سوسائٹی ویمن ونگ کے زیر اہتمام محفل حمد ونعت

اسراء ومعراج کے موضوع پر مسز نادیہ یاسین قادری اور پروفیسر سید عبد الرحمن کا خطاب
 
کویت سٹی( محمد عرفان شفیق)پاکستان عوامی سوسائٹی،کویت،ویمن ونگ کے زیرِ اہتمام محفلِ حمد و نعت کا انعقاد ہوا۔ کویت میں مقیم مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز مناہل سمیر نے تلاوتِ قرآنِ حکیم سے کیا جبکہ حمد باری تعالیٰ کی سعادت مسز فائزہ سجاد نے حاصل کی۔ محترمہ کنزہ سعیدنے نعتیہ اشعار پیش کئے۔ مدحتِ رسول کی سعادت اریج امتیاز، ایمان زبیر، مسز عاصمہ ظفر، عائشہ تبسم، زینب تبسم، عدینہ قادری، قراہ العین رشید اور منزہ قادری نے حاصل کی۔تقریب میں نامور مذہبی اسکالر مسز نادیہ یاسین قادری اور پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالرحمن نے اسراء ومعراج کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ محفل کے اختتام پر تمام ثناء خوانوں نے مل کر ہدیہ نعت پیش کیا۔ مسز نسیم اختر نے اسلام کی سر بلندی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے اللہ پاک حضور دعا کی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: