Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز کویت کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس

کویت(محمد عرفان شفیق)سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز کویت کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس سوسائٹی کے صدرڈاکٹر شجاع الدین کے گھر منعقد ہوا جس میں نئے عہدیداران کا تعارف اور سوسائٹی کے مختلف امور،ترجیحات اور مالی وسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نئے عہدیداران کو مبارکبادی دی گئی اور آئندہ کے لئے نئے جذبے اور سوچ کے ساتھ ملک اور کمیونٹی کی بہتر انداز میں خدمت کا عہد دہرایا گیا۔ نئے عہدیداران کی حلف برداری کے لئے تقریب کاجلد انعقاد کا کیا جائے گیا ۔ اجلاس میں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا جو ماہ رواں کے آخر یا اگلے ماہ کے شروع میں ہوگا ۔سکے لئے جگہ کا تعین کویتی وزارت صحت سے منظوری کے بعد کیا جائے گا۔سوسائٹی کے امور اور دائرہ کار کو بڑھانے پر اتفاق ہوا اور کویت میں وزارت صحت کے ساتھ مل کر ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر پاکستانی کمیونٹی کے لیے زیادہ سے زیادہ اسامیاں پیداکرنے کی کوشش کی جائےگی۔ا جلاس کے اختتام میں مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں پیش آنے والے اندوہناک واقعے کی پرزور مذمت کی گئی اورجاں بحق ہونے والے مشال خان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔ سب عہدیداران نے صدر ڈاکٹر شجاع کے پرتکلف ضیافت اورسوسائٹی کی بہترین قیادت پر شکریہ ادا کیا۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: