Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: پی ایس اے کے تحت یوم پاکستان سوکر کپ کا انعقاد

کویت سٹی(محمد عرفان شفیق) پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام یوم پاکستان سوکرکپ کا انعقاد کیا گیا جسے پاکستان گرین نے عمدہ کارکردگی کی بدولت 0-1سے میچ جیت لیا۔ پاکستان وائٹ کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔پاکستان گرین کی قیادت کامران کنڈی جبکہ پاکستان وائٹ کی قیادت تیمور فیاض نے کی۔ پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں نے سخت مقابلہ کیا جبکہ کوئی بھی ٹیم بال کوہدف تک نہ پہنچا سکی جبکہ دوسرے ہاف میں پاکستان گرین کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکور 0-1کر دیا جو کہ آخر تک برقرار رہا۔میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات ہوئی، جس میں پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے بانی و ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان عادل، صدر مقبول احمد، ایگزیکٹو ممبران ذیشان، فیاض احمد، شہزاد، بی ای سی کے محمد سلیمان،اعجاز، ذوالفقار، عمر فاروق، شفیق احمد، شائقین سوکر کی بڑی تعداد اور دیگر عمائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد عرفان عادل نے یوم پاکستان کی مناسبت سے 23مارچ کے دن کے پس منظر پر روشنی ڈالی۔اسکے بعد تقسیم انعامات میں رنرأپ ٹرافی پاکستان وائٹ کے کپتان تیمور فیاض اور وننگ ٹرافی پاکستان گرین کے کپتان کامران کنڈی نے معزز مہمانوں سے وصول کی۔ تمام کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز میں تعریفی سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ آخر میں PSAکے صدرمقبول احمد نے تمام معزز مہمانوں اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔
 
 

شیئر: