منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام، 165 سمگلر گرفتار
منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام، 165 سمگلر گرفتار
بدھ 26 اکتوبر 2022 17:54
زیر حراست ملزمان میں سے 53 کا تعلق سعودی عرب سے ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں نے 68.7 ٹن سے زیادہ قات (نشہ آور پتے)، 1.5 ٹن سے زیادہ حشیش اور ایک لاکھ 53 ہزار 771 ممنوعہ گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا کہ’ سرحدی محافظوں نے نجران، جازان، عسیر، تبوک اور مکہ مکرمہ میں منشیات کی سمگلنگ کی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا ہے‘۔
’کارروائیوں کے دوران 165 سمگلروں کو گرفتار کیا گیا ان میں 53 کا تعلق سعودی عرب سے جبکہ 112 کا سرحدی درانداز ہیں۔ دراندازوں میں 65 کا تعلق یمن، 38 کا ایتھوپیا، 6 کا صومالیہ اور 3 کا اریٹیریا سے ہے‘۔
ترجمان القرینی نے بتایا کہ ’سمگلروں کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد انہیں ضبط شدہ منشیات سمیت متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا ہے‘۔