غیر قانونی تارکین کو ٹھکانہ فراہم کرنے پر غیرملکی گرفتار
’تین ایتھوپین خواتین گرفتار ہوئی ہیں جو ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئی تھیں‘ (فوٹو: سبق)
احد المسارحہ پولیس نے ایک ایتھوپین تارک وطن کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنے گھر میں غیر قانونی تارکین کو ٹھکانہ فراہم کر رکھا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص کے گھر میں تین ایتھوپین خواتین گرفتار ہوئی ہیں جو سرحد عبور کر کے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئی تھیں۔
جازان ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی گرفتار شدگان کو ملک سے بیدخل کرنے کے لیے ادارہ ترحیل جبکہ ٹھکانہ فراہم کرنے والے غیر ملکی کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔