امارات میں نومبر کےلیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخ بڑھ گئے
نومبر میں ڈیزل کی نئی قیمت 4.01 درہم مقرر کی گئی ہے( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں پیر کو نومبر 2022 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں تقریبا دس فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔
فیول پرائس کمیٹی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق منگل یکم نومبر سے ہوگا۔
الامارات الیوم کے مطابق پٹرول سپر 98 جو اکتوبر میں 3.03 درہم میں دستیاب تھا، اضافے کے بعد 3.32 درہم فی لٹرفروخت ہوگا۔
سپیشل 95 جو اکتوبر میں 2.92 درہم میں فراہم کیا جارہا تھا اب 3.20 درہم فی لٹر میں ملے گا۔
ای پلس 91 کے نرخ جو اکتوبر میں کم کرکے 2.85 درہم کیے گئے تھے اب 3.13 درہم فی لٹر میں مہنگا ہوگا۔
ڈیزل کی نئی قیمت 4.01 درہم مقرر کی گئی ہے جبکہ اکتوبر میں ڈیزل 3.76 درہم فی لٹر میں فروخت کیا جا رہا تھا۔
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت بڑھنے سے پٹرول کے نرخوں پر بھی اثر پڑتا ہے۔ یوکرینی بحران تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا بڑا سبب ہے۔