امارات میں جولائی کےلیے پٹرول کے نرخوں میں اضافہ
پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں تقریبا 50 فلس فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں جولائی 2022 کے لیے پٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا ہوگیا۔ تقریبا 50 فلس فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
الامارات الیوم اور البیان کے مطابق امارات میں پٹرول کمپنیوں نے کہا ہے کہ ڈیزل اور پٹرول کے نئے نرخ جمعہ یکم جولائی سے نافذ ہیں۔ نئے نرخوں میں پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔
سپر 98 فی لٹر کی قیمت جون میں 4.15 درہم تھی 48 فلس اضافے کے بعد نئی قیمت 4.63 درہم ہوگی۔
95 پٹرول جو جون میں 4.03 درہم فی لٹر دستیاب تھا جولائی میں اس کی قیمت 49 فلس اضافے کے بعد 4.52 درہم مقرر کی گئی ہے۔
ای پلس 91 جون میں 3.96 درہم فی لٹر فروخت ہورہا تھا۔ جولائی کے لیے 48 فلس کا اضافہ کرکے قیمت 4.44 درہم کردی گئی۔
ایک لٹر ڈیزل کی قیمت میں 62 فلس کا اضافہ کیا گیا جون میں قیمت 4.14 درہم تھی جو جولائی میں بڑھا کر 4.76 درہم کی گئی ہے۔