Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے ستمبر کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخ کم کردیے

 پٹرول 98 کے نرخ کم کرکے 3.41 درہم فی لٹر کیے ہیں (فوٹو خلیج ٹائمز)
متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے بدھ کو ستمبر کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے ستمبر کے لیے پٹرول 98 کے نرخ کم کرکے 3.41 درہم فی لٹر کیے ہیں۔ اگست میں اس کی قیمت 4.03 درہم تھی۔

پٹرول 95 کے نرخ بھی کم ہوئے ہیں۔ اگست میں ایک لٹر 3.92 درہم میں دستیاب تھا۔ ستمبر میں 3.30 درہم فی لٹر فروخت ہوگا۔
اسی طرح ڈیزل اگست میں 4.14 درہم فی لٹر فروخت کیا جا رہا تھا۔ اب ستمبر میں 3.87 درہم لٹر دستیاب ہوگا۔
91 ای پلس کے نرخ ستمبر کےلیے 3.22 درہم مقرر کیے گئے ہیں۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: