سال کی تیسری سہماہی میں آرامکو کا خالص منافع 159.12 بلین ریال
’مماثل مدت میں خالص منافع 114 بلین ریال ہے جس میں امسال 39 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ (فوٹو: سبق)
آرامکو کمپنی نے کہا ہے کہ سال رواں کے تیسری سہماہی میں خالص منافع بڑھ کر 159.1 ملین ریال ہو گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ ’گزشتہ برس مماثل مدت میں خالص منافع 114 بلین ریال ہے جس میں امسال 39 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’گزشتہ برس مماثل مدت کے مقابلے میں امسال کمپنی کے خالص منافع میں اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ہے‘۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’گزشتہ عرصے کے دوران تیل کی عالمی منڈی میں رسد اور طلب میں توازن پیدا کرنے کی پالیسی پر عمل کیا گیا ہے‘۔