Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ ویزے پر آنے والے کن سعودی شہروں کا سفر کر سکتے ہیں؟

عمرہ ویزے کی مدت بڑھا کر 90 دن کر دی گئی ہے ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’عمرہ ویزے پر آنے والے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے کسی بھی شہر کا سفر کرسکتے ہیں۔ مملکت کے کسی بھی علاقے میں آ جاسکتے ہیں۔‘

اردو نیوز کا فیس پیج لائک کریں

اخبار 24 کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے بیان میں کہا ہے کہ ’ماضی میں عمرہ ویزے کا انتہائی دورانیہ 30 دن ہوا کرتا تھا۔ اب اسے بڑھا کر 90 دن کر دیا گیا ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’ویزے سے زیادہ قیام غیرقانونی ہوگا جو زائرین 90 دن سے زیادہ مملکت میں قیام کریں گے انہیں سعودی عرب میں قانون عمرہ کی خلاف ورزی پر سزا دی جائے گی۔‘
وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ ’مملکت سے باہر کے زائرین کو سال میں ایک سے زیادہ مرتبہ عمرہ ویزا حاصل  کرنے کی اجازت ہے۔ انہیں مملکت آتے وقت داخلہ ویزا فیس ادا کرنا ہوگی۔‘
قبل ازیں سعودی وزیر حج نے کہا تھا کہ ’نسک پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن عمرہ و زیارت ویزوں کا اجرا آسان بنایا گیا ہے۔ اب زیادہ آسانی اور تیزی سے عمرہ ویزے جاری کرنا ممکن ہو گیا ہے۔‘
’پہلے عمرہ ویزے کا دورانیہ ایک ماہ ہوتا تھا۔ اب دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دی گئی ہے۔‘  
سعودی وزارت حج و عمرہ نے ’اعتمرنا‘ ایپ کی جگہ مملکت آنے والے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے ’نسک‘ ایپ متعارف کرائی ہے۔
نسک ایپ کو وزارت حج وعمرہ اور سیاحت اتھارٹی کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں مختلف قسم کے پیکیجز متعارف کرائے گئے ہیں۔

اردو نیوز کا یوٹیوب چینک سبسکرائب کریں

نسک کے ذریعے عمرہ زائرین ویزے کے علاوہ سفر کے لیے تمام ضروری اشیا، پیکیجز، ہوٹل اور ٹیکسی وغیرہ کی بکنگ اور دیگر خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔
ایپ کے ذریعے عمرہ کمپنیاں بھی اپنی سروسز فراہم کریں گی جبکہ ماضی میں زائرین کے لیے استعمال ہونے والی ویب سائٹ ’مقام‘ بھی وقتی طور پر کام کرتی رہے گی۔

شیئر: