Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کے فرمانروا سے سعودی وزیر نیشنل گارڈز کی ملاقات

شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی سے منگل کو سعودی وزیر نیشنل گارڈز شہزادہ عبداللہ بن بندر نے اردنی شہر العقبہ میں ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر نیشنل گارڈز نے اردن کے فرمانروا، حکومت اور اردنی عوام کے لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد  کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے۔
اردنی فرمانروا نے سعودی قیادت، حکومت اور عوام کے لیے جوابی پیغام حوالے کیا ہے۔ 
ملاقات میں دونوں ملکوں اور برادر عوام کے تاریخی تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ 
شہزادہ عبداللہ بن بندر نے پرتپاک استقبال اور فیاضانہ میزبانی پر اردنی فرمانروا کا شکریہ ادا کیا اور اردن کے العقبہ شہر میں اسلحہ کی نمائش سوفیکس 2022  کے انعقاد کو سراہا۔
اس موقع پر عسکری ادارے کے سربراہ نایف سعود، اردن میں متعین سعودوی سفیر نایف السدیری اور نیشنل گارڈز کے وزیر کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ناصر آل مھنا بھی موجود تھے۔

شیئر: